چارسدہ (یواین پی ) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے عوام کو تبدیلی کا تحفہ دیا ہے۔میڈیا کے مطابق اسفندیار ولی خان نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران نے اپنے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر دیاہے۔عمران نے خواتین میں بھی ارب پتی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے عوام کو تبدیلی کا تحفہ دیاہے۔فضل الرحمان نے کبھی بھی حکومت پر ملک میں شریعت کے نفاذ کے لیے دباو نہیں ڈالا ہے۔فضل الرحمان نے حکومت میں رہ کرنوازشریف پرفاٹاانضمام کی مخالفت کے لیے دباو ڈالا۔