سوشل میڈیا پہ فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے والی اداکارائیں اپنا وقار کھو رہی ہیں ،میگھا

Published on June 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 928)      No Comments

اپنے کام میں شائستگی کا دامن نہیں چھوڑااسی لئے مجھے عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اداکارہ کی گفتگو
لاہور(یواین پی)سوشل میڈیا پراخلاق سے گری ہوئی فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے والی اداکارائیں خود اپنی تباہی و بربادی کا سامان پید کرتی ہیں ایسا کرنے سے خود تو اپنا وقار کھوتی ہی ہیں لیکن ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کی بھی رسوائی کا باعث بنتی ہیں ان ن خیلات کا اظہار اسٹیج کی نامور اداکرہ میگھا نے یواین پی سے گفتگو کے دوران کیا انہو ں نے مزید کہا کہ فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنی فنی صلاحیتوں سے شائقین کے دل جیت سکے فحاشی پھیلانے سے کبھی کوئی فنکار نہیں بن سکتا میں نے ہمیشہ اپنے کام میں شائستگی کا دامن نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ مجھے شوبز سمیت دیگر حلقوں میں بھی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题