لاثانی میڈیا ونگ کامرکزی اجلاس لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقد ، مختلف اضلاع کے کوارڈینیٹر زکی شرکت 

Published on June 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی ملکی وبین الاقوامی سطح پر انسانیت کی فلاح وبہبود کے بے شمار منصوبوں پر اپنی مددآپ کے تحت کام تیزی سے جاری ہیں،لاثانی سیکرٹریٹ پر مرکزی لاثانی میڈیا ونگ کااہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب بھرکے ضلعی کوارڈینیٹرزنے بھرپور شرکت کی ۔محمد ریحان نقشبندی (انچارج لاثانی میڈیا ونگ ) ،پیر امجد مسعودنقشبندی (انچارج مرکزی سوشل میڈیا ونگ )اورپیرطریقت الطاف حسین نقشبندی (رابطہ سیکرٹری تنظیم مشائخ عظام پاکستان ومرکزی رکن مجلس شوریٰ )نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کیمطابق کوارڈینیٹرزنے اس عزم کااظہار کیاکہ میڈیا کے ذریعے سچ کاپیغام انسانیت تک پہنچاکرباطل قوّتوں کوشکست دیں گے ،انشاء اللہ۔دورحاضرمیں سچائی کے پیغام کوتیزی سے پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا سب سے زیادہ موثرذریعہ ہے ۔صحافت کے ذریعے اسلام اورملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کوخاک میں ملایاجاسکتاہے، جان،مال اورعزت کی پرواہ کئے بغیر سچا صحافی سچائی کابول بالاکرتاہے ۔موجودہ ملکی صورتحال ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،ایسی گھمبیرصورتحال میں ملکی حفاظت کیلئے کام کرنیوالے ادارے سچائی اورایمانداری سے کام نہیں کریں گے تو نشان عبرت بن جائیں گے ۔ اولیاء اللہ کاپیغام سچ کاپیغام ہے ،جسے ملک کے طول وعرض میں پھیلادیاجائے، محبت اورامن کے پیغام کوفروغ دینا ہی ہمارے میڈیا ونگ کابنیادی مقصد ہے، اس کے علاوہ ہمیں اولیاء اللہ کی تعلیمات کازیادہ سے زیادہ مطالعہ کرناچاہیے تاکہ ہمیں حق اورباطل کی پہچان نصیب ہوسکے۔ جدید تقاضوں کیمطابق کوارڈینیٹرز کوٹریننگ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹریننگ سنٹرز بنائے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہماری غلطیاں معا ف فرماکراپنے پسندیدہ کام کرنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائے۔آمین ۔۔دیگر کوارڈینیٹرز میں پروفیسر ڈاکٹر منورشہزاد(پی ایچ ڈی اسکالر،ٹرانسلیٹر )فیصل آباد،عامرشہزاد ایڈووکیٹ(قانونی مشیر )ساہیوال،میاں عبدالرشید نقشبندی (رابطہ سیکرٹری)،خلیل احمد نقشبندی (انچارج آفس )،علی طاہر نقشبندی (انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ )،یاسررفیق (ضلعی کوارڈینیٹر اوکاڑہ)،حکیم افتخار احمد (ضلعی کوارڈینیٹر اسلام آباد )،بابرسہیل (ضلعی کوارڈینیٹر نارووال)،محمد جنید (ضلعی کوارڈینیٹررحیم یارخان)،پروفیسر عادل فرید (امیر حلقہ سرگودھا،نمائندگی فیصل رضا کوارڈینیٹر سرگودھا)،مناظرحسین (چکوال )،مظفر فاروق (ضلعی کوارڈینیٹروہاڑی)،محمد شہزاد (نمائندگی محمد امین انچارج لاثانی اسٹوڈیو)،محمداسد (رکن سوشل میڈیا ٹیم گوجرانوالہ)،محمد شاہد (نمائندگی محمد احسان کوارڈینیٹر خانیوال)،عبدالرحمن (نمائندگی محمد احسان کوارڈینیٹرشاہدرہ لاہور )،محمد آصف (کوارڈینیٹرشیخوپورہ )،مدثر حسین (ضلعی کوارڈینیٹر شیخوپورہ )،محمد شاہد (امیر حلقہ چوک اعظم لیہ )،زین اکبر (رکن سوشل میڈیا ٹیم لاہور)،محمد اظہر (آفس سٹاف )،اویس خلیل (آفس سٹاف )،حافظ محسن ایاز (اکاوئنٹیٹ )،علی حیدر(بادامی باغ)،وجاہت فاروق(ٹاؤن شپ)،محمد عمیر نعیم (محمد پورہ گوجرانوالہ)،محمد محسن شوکت (دھلے گوجرانوالہ)،علی حمزہ (کھیالی گوجرانوالہ)اورمظہرعباس (میڈیا سیکرٹری )نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر پیرطریقت الطاف حسین نقشبندی نے اللہ تعالیٰ کے حضورالتجا کی کہ یا اللہ اپنے اولیاء کرام کی جماعت کوغلبہ عطا فرما اوردشمنوں کے مذموم مقاصد کوخاک میں ملادے ۔آمین۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog