ابوجا۔۔۔ نائجیریا میں کسانوں اور مویشی پالنے والوں میں خوں ریز تصادم کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہنگامہ کے دوران 50گھر، 15موٹر سائیکلیں اور 2 گاڑیاں بھی نذر آتش کر دی گئیں، خوںریز تصادم کے بعد پلیٹیو ریاست کے مختلف علاقوں میں کرفیونافذکر دیاگیا۔ دوسری جانب صدر محمد بوہاری نے متحارب قبائل سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔کچھ رپورٹس کے مطابق یہ جھگڑا جمعرات کوشروع ہوا تھا جب نسلی نیروم کسانوں نے نسلی فیلومی مویشی پالنے والوں پر حملہ کرکے ان کے 5 افرادکو ہلاک کردیا جبکہ جوابی حملوں میں مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ علاقہ زمینوں پر دہائیوں پرانے قبائلی تصادم کی تاریخ رکھتاہے۔