الیکشن کمیشن کی عام انتخابات میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری،سمری ارسال

Published on June 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عا م انتخابات 2018میں پاک فوج کو تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سمری وزارت دفاع کو ارسال کر دی۔تفصیلات کے مطابق عا م انتخابات 2018 میں پاک فوج کی تعیناتی کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور وزارت دفاع میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کا سمر ی میں کہنا ہے کہ ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکاروں کی ضرورت ہے اور پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات وزارت دفاع کو دی گئی ہیں جبکہ وزارت دفاع نے ڈھائی لاکھ فوجی دینے کا عندیہ دیا ہے اورحتمی منظوری کے بعد جوانوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ سے ایک روز قبل پاک فوج کنٹرول سنبھال لے گی اور پرنٹنگ پریس کی نگرانی بھی پاک فوج کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes