دبئی ۔۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں اور بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے دبئی میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کی۔
اس حوالے سے بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصویر شائع کی گئی ہے جس میں بختاور اور آصفہ دونوں مغربی لباس میں ملبوس کنگ خان کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں جبکہ اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنے کی خوشی دونوں بہنوں کے چہروں سے بھی عیاں ہے۔