کوئٹہ (یواین پی) ایپلٹ ٹربیونل نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔ ایپلٹ ٹربیونلزمیں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پرسماعت ہوئی۔ ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی اپیل مسترد کردی اورآر اوکا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے علی مدد جتک کو انتخابات کےلئے نا اہل قرار دے دیا۔علی مدد جتک بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 31 کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے انہوں نے ٹربیونل کے فیصلے کےخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔