اسلام آباد(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالتیں فوج داری مقدمات میں نواز شریف کے ساتھ نرمی برت رہی ہیں کلثوم نواز کی بیماری پر نواز شریف سائنسی گیم کھیل رہے ہیں ، مریم نواز شہباز شریف سے زیادہ مضبوط انہوں نے چاچا ماماکو پیچھے چھوڑ دیا ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالتیں نے نواز شریف کے ساتھ بہت نرم رویہ رکھا ایک ملزم کے دو بیٹے مفرور ہیں ملزم خود بھی لندن جاکر مفرور بیٹوں کے گھر رہتا ہے وکیل جانتے ہیں کہ فوجداری مقدمے میں عدم موجودگی پر سزائیں نہیں ہوتی سپریم کورٹ کا ایک مقدمے میں فیصلہ بھی ہے عدم موجودگی پر سزا نہیں ہوتی نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے بہت آرام سے بیرون ملک آتے جاتے ہیں میاں صاحب سائنسی گیم کھیل رہے ہیں کلثوم نواز کو اللہ صحت عطا کرے بظاہر نواز شریف کلثون نواز کی صحت کے باعث لندن میں موجودہیں مگر بھلاجس کی ماں بیمار نہ ہو اس کی بیٹی میک اپ کر کے آتی ہے کلثوم نواز اس گیم میں بال کی طرح لگتی ہیں ایک گیم پاکستان میں ہو رہی ہے جس میں سیاسی جماعتیں عدلیہ فوج میڈیا سول سوسائٹی ہے کچھ لوگ پاکستان میں سمجھتے ہیں میاں صاحب کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے جبکہ میاں صاحب وہ کھلاڑی ہیں جو خطے کی سیاست کر رہے ہیں اس میں امریکی صدر ، برطانیہ چینی صدر، اور انڈین وزیراعظم نریند مودی بھی شامل ہیں امریکا برطانیہ کے بغیر اس خطے میں سیاست نہیں ہو سکتی شہباز شریف اندورنی معاملات کے کھلاڑی ہے جس طرح انہوں نے کراچی جا کر اردو بولنے والوں کا مذاق اڑایا ہے کراچی کو کرانچی کہتے رہے ہیں کراچی کو پان سے تشبہ دینے والے شہباز شریف نے کراچی کو دیا کیا ہے۔ اردو بولنے والے کراچی کی ثقافت کی ترجمانی کرتے ہیں پیپلز پارٹی نے اردو بولنے والوں کی کبھی تضحیک نہیں کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نہیں چاہتے مریم بی بی الیکشن سے پہلے نا اہل ہو جائیں۔ جب تک فیصلہ نہیں آئے تو مریم نواز الیکشن لڑیں گی اس میں کچھ مشورے آسمانوں سے آئے ہیں مریم نواز ذاتی طور پر پاکستانی سیاست میں ابھر کر آئی ہیں ۔ہو سکتا ہے کہ مریم نواز جیت کر وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر بن جائیں مریم نواز نے تمام ماما چاچا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے میرے خیال سے مریم شہباز شریف سے زیادہ مضبوط ہیں۔