پیپلز پارٹی رہنمامنظور وسان کے کاغذات نامزدگی مسترد

Published on June 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

کراچی(یواین پی) ایپلٹ ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار منظور وسان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنمامنظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،ایپلٹ ٹریبونل نے اعتراض پر سماعت کے بعدآر او کا فیصلہ قائم رکھتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔اس موقع پر منظور وسان کا کہناتھا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ نامزدگی فارم کیوں مسترد کیے گئے جب کہ تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں،اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 32 سے 44 ہزار 11ووٹ لئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes