شائقین ڈرامہ کے لئے میں نے اسپیشل اور منفردڈانس آئٹم تیار کی ہے اداکارہ ماہ نور
لاہور (یو این پی)ماہ نور ’’جادوگر حسینہ‘‘ کے روپ میں ملتان کے اسٹیج پہ اپنی سحر انگیز اداؤں سے شائقین ڈرامہ پہ جادو گری دکھائیں گی سٹارلٹ تھیٹر ڈیرہ اڈا ملتان میں جمعہ 29جون سے سٹیج ڈرامہ’’جادوگر حسینہ‘‘پیش کیا جائے گا جس میں فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور ’’جادوگر حسینہ‘‘ کے روپ میں ملتان کے اسٹیج پہ جلوے بکھیریں گی یواین پی سے خصوصی گفتگو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ اپنے چاہنے والے شائقین کی بھر پور فرمائش پر ڈیرہ اڈا ملتان میں پرفارم کرنے جا رہی ہیں اس کیلئے میں نے اسپیشل اور منفردڈانس آئٹم تیار کی ہے جو شائقین کو بے حد پسند آئے گی دیگر کاسٹ میں کامیڈی کنگ گلفام ،انیلہ علی ،میرب خان،مشی خان ،آفرین بھٹی ،ہیراملک ،نتاشہ ملک ،ندیم چٹا،عرفان شیوا،فاروق شہزاد،شفیق طاہر ،وسیم ڈار،شیرا عوان اور ندیم ننھا شامل ہیں پروڈیوسر وسیم ڈار جبکہ تحریرو ہدایات زوار حسن بلوچ کی ہیں۔