شاہد خاقان عباسی تاحیات نااہل : الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری

Published on June 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 813)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) الیکشن ٹریبونل نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان ووٹرز سے حقائق اور مکمل معلومات چھپانے کے مرتکب ہوئے،وہ 62 ون ایف کے تناظرمیں اہل نہیں ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہیں اترتے ،انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔واضح رہے کہ تحریری فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے جاری کیا جبکہ شاہد خاقان عباسی کے این اے53 سے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔ یہ ٹریبونل قانون کے تحت کورٹ آف لا ہے۔دوسری جانب بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک حلقے سے متعلق ہے اور فیصلے کااثردیگرحلقوں پرنہیں پڑے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes