لاہور: (یواین پی) خواتین فنکاروں کو میک اپ اور ڈریسز کے مہنگے ہونے کی فکر جبکہ مرد فنکار بہتر امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔گوجرانوالہ میں سٹیج فنکاروں کو ہے تلاش اس امیدوار کی جو الیکشن سے قبل میک اپ اور مہنگے ڈریسز کی قیمتوں پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرے، مرد فنکاروں کو بھی یہ پریشانی لاحق ہے کہ کون بہتر امیدوار ہے۔اسٹیج فنکاروں نے خواجہ سرائوں کے روپ میں اپنی پر فار منس کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے ناراض سینئر رہنما کو منانے کے لئے خدمات پیش کر دیں۔