ٹھٹھہ میں پی پی پی کے امیدواروں کے خلاف مظلوم اتحاد کے نام سے آزاد امیدوارسامنے آگئے

Published on June 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں پی پی پی کے امیدواروں کے خلاف ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں پر مظلوم اتحاد کے نام سے آزاد امیدواروں نے بھر پور طریقے سے انتخابات لڑنے کا اعلان کرکے اپنا منشور بھی پیش کر دیا ہے ، قومی اسیمبلی کے حلقے این اے 232ٹھٹھہ سے حبیب الرحمان جانوری ، پی ایس 77ٹھٹھہ سے داؤد خاصخیلی ، پی ایس 79میرپوع ساکرو سے ڈاکٹر دلدار خاصخیلی نے ضلع سطع تک اتحاد قائم کرکے پی پی پی کے امیدواروں کے مد مقابل مظلوم اتحاد کے نام سے اتحاد بناکر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی دعویٰ کردی ہے اس سلسلے میں مکلی سوسائٹی میں ایک پر ہجوم مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تینوں نے امیدواروں حبیب الرحمان جانوری ،داؤد خاصخیلی ،ڈاکٹر دلدار خاصخیلی نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ ضلع کو دس سالوں سے پی پی پی اور شیرازی برادارن نے مل کر لوٹا ہے دونوں پارٹیاں چالیس سالوں سے برسراقتدار میں رہیں ہیں لیکن ٹھٹھہ کے مسائل آج بھی جو کے توں ہے ، انھوں نے ٹھٹھہ ضلع کے نوے فیصد اسکول بند ہے تعلیمی شرع صرف پندرہ فیصد ہے اسکول وڈیروں کی اوطاقوں میں تبدیل ہے پانی کی قلت نے زرعی مئعشت کو تباھ کردیا ہے آبادگار طبقہ تباھی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ ساحلی پٹی میں ذوالفقار آباد کی تعمیر کرکے سندھ اور خاص کرکے ٹھٹھہ ضلع کی عوام کوبردبادی کے طرف دہکیلا جا رہا ہے انھوں نے کہا پی پی پی اور شیرازی برادران ایک دورسے کے مفاد میں ایک ہوئے ہے انشااللہ انتخابات میں پی پی پی امیدواروں کو شکست دیکر ٹھٹھہ کے تمام مسائل ایوان میں پیش کریں گے ، اس لیے ٹھٹھہ کی عوام مظلوم اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرے ۔ 
تیز رفتار ڈمپر کے ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوجوان جان بحق
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ) ڈوروں مکان کے علائقے میں تیز رفتار ڈمپر کے ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوجوان 25 سالہ امانت گل جوکھیو 30سالہ گل خان جوکھیو کچل کر موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں ۔ دونوں ہلاک شدگان مردوری کرکے واپس اپنے گاوں جا رہے تھے کہ دہابے جی کے علائقے ڈورو مکان کے قریب مین روڈ پر حادثے کے شکار ہوکر چل بسے دونوں کا تعلق گوٹھ سالار جوکھیو سے تھا ۔ جن کی نعشوں کو دہابے جی رورل ہیلتھ سینٹر سے اسپتال سے ضروری کاروائی کے ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا ہے پولیس نے ڈمپر کو تحول میں لیکر مزید چھان بین کردی ہے 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes