ہالینڈ: (یواین پی) ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی جیت، ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ہالینڈ میں گرین شرٹس نے لگاتار تین ناکامیوں کے بعد پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔ پاکستان نے ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں ارجنٹا ئن کو چار ایک سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم کے عرفان جونیئر، مبشرعلی، اعجازاحمد اور علیم بلال نے گول سکور کیے۔ شاہین اپنے پانچویں میچ میں 29 جون کو بیلجیم کے خلاف میدان میں اتریں گے۔