کراچی(یواین پی)صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ان کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ بطور مسلمان ہم سب کا عقیدہ ہے کہ ہمیں لوٹ کر اپنے رب کے پاس واپس جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گورنر سندھ سمیت خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ گورنر سندھ نے صدر مملکت کی آمد پر اور اظہار تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں اس صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ ملا ہے۔