لاہور(یو این پی )الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہونگے ۔جبکہ الیکشن 2018 میں 26 دن باقی ہیں۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تیاریاں جاری ہیں۔امیدوار اپنے حلقے میں ہونے والی ہر خوشی اور غمی میں پہنچنے کی کوشش کر ر ہے ہیں ۔تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔جبکہ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد10کروڑ42لاکھ67ہزار 581ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد5کروڑ84لاکھ63ہزار 228جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد4کروڑ58لاکھ4ہزار53ہے ۔اسی طرح پنجاب کے ووٹرز کی تعدادپانچ کروڑ97لاکھ40ہزار95ہے جن میں مرد ووٹرز تین کروڑ32لاکھ94ہزار12جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد2کروڑ64لاکھ46ہزار83ہے