سیالکوٹ (یو این پی)سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 35 سے پی ٹی آئی کا دیا گیا ٹکٹ منسوخ ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید کو صدمہ سے دل کا دورہ پڑ گیا، اسپتال منتقل کردیا گیا۔ٹکٹ کی منسوخی دل پر اثر کرگئی، سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 35 سے پی ٹی آئی نے میاں عابد جاوید کو ٹکٹ دے کر واپس لے لیا، مرزا دلاور بیگ کو ٹکٹ ملنے کی خبر میاں عابد کے دل پر بہت بھاری گزری، دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال جا پہنچے۔سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عابد جاوید کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ منسوخ ہونے پر دکھ ہوا، پارٹی سروے کے مطابق میری مقبولیت 97 فیصد تھی، میں آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑوں گا، پارٹی کے فیصلہ کا اخترام کرتا ہوں۔ڈاکٹرز کے مطابق میاں عابد کی حالت تسلی بخش ہے، دوست ہمدرد عیادت کیلئے بھی آرہے ہیں