میمن مسجد میں شہری نے فاروق ستار کو کھری کھری سنا دی

Published on June 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

کراچی(یو این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار بھی عوامی پوسٹ مارٹم کا شکار ہوگئے۔کراچی میں میمن مسجد میں نماز جمعہ کے بعد فاروق ستار کو ووٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا۔ مسجد کے باہر ایک شہری نے فاروق ستار کو کھری کھری سنادی ۔ اور کہا توبہ کرو ورنہ آگے جاکر پکڑ ہوگی ۔میمن مسجد کے باہر بزرگ شہری نے ووٹ مانگنے پر فاروق ستار کا مواخذہ کیا ۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے انکی بات کو خندہ پیشانی کے ساتھ سنا اور انکو قائل کرنے کی کوشش بھی کی۔میمن مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد جب فاروق ستار ڈائس پر آئے۔ ووٹ مانگے اور میمنی زبان میں بھی اصرار کیا۔فاروق ستار بولے میں پارٹی کے لئے آیا ہوں۔ ووٹرز بھی تجاویز دیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے سب سے آخر میں الیکشن مہم کا آغاز کیا ہے۔ مشکلات ضرور ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme