اسلام آباد: (یواین پی) الیکشن کمیشن نے گرمیوں میں ووٹرز کی سہولت کیلئے عام انتخابات کیلئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا، اب 25 جولائی کو صبح 8 سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 کیلئے 25 جولائی کو اب ووٹرز صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ اعلامئے کے مطابق پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مقصد ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔