ماہرین نے ا لیکشن میں میڈیا کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی،شرکاء میں تعریفی سرٹیفیکیٹ کی بھی تقسیم
اسلام آباد (یواین پی)انڈویجوئل لینڈ کے زیر اہتمام الیکشن کے حوالہ سے تین روزہ تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، ورک شاپ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی صحافیوں کی بڑی تعداد کی شر کت، ماہرین توصیف حیدر،شبیر احمد ،مظہر لغاری ،ایڈ یٹر بی بی سی ہارون راشد،فرحان خالد و دیگر نے انتخابات میں میڈیاکے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی،ماہرین نے شرکاء ورکشا پ کو تر بیتی سیشن کے دوران بتا یا کہ میڈیا عام شہریوں، معذروں اور اقلیتوں میں انتخابات کے حوالے سے خصوصی آگاہی کیلئے اپنا غیر جانبدادرانہ کردار ادا کرے تاکہ مذکورہ طبقات کو ووٹ کی اہمیت اوراپنے نمائندوں کے چنا ؤ کے دوران ووٹ ڈالنے میںآسانی ہو،تین روزہ سیشن میں انتخابات میں کردار ادا کر نے والے تمام شراکت داروں(اسٹیک ہو لڈز) کے کر دار پرتفصیلی بحث کی گئی، ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکاء کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دےئے گئے۔