بلاول کی عبداللہ شاہ غازی اور بخاری شاہ کے مزار پر حاضری

Published on July 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

کراچی: (یواین پی) بلاول بھٹو کی کراچی میں الیکشن مہم، عبداللہ شاہ غازی اور بخاری شاہ کے مزار پر حاضری، این اے 246 لیاری میں مرکزی الیکشن آفس کا بھی افتتاح کیا۔بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں الیکشن مہم، عبداللہ شاہ غازی اور بخاری شاہ کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لیاری چاکیواڑا پہنچے، ان کے ہمراہ مراد علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے چاکیواڑہ میں پیپلز پارٹی کے کیمپ کا دورہ کیا اور این اے 246 میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڈانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ورثا سے بھی تعزیت کی۔ بلاول بھٹو نے غمزدہ خاندانوں کے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔دوسری طرف ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی دولت پر چلنے والے آج کرپشن پر بھاشن دیتے پھر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا سکینڈل سامنے آنے والا ہے، عمران خان اپنی خیر منائیں، تحریک انصاف آج کی مسلم لیگ قاف ہے۔ترجمان بلال بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں، عمران خان نے خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ طالبان کے استاد کے مدارس کو دیا۔ خیبرپختونخوا کے عوام آپ سے حساب مانگنے کو بیٹھے ہیں، پہلے انہیں جواب دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes