لاہور: (یواین پی) ریحام خان نے سر پر رومال اور چہرے پر داڑھی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ریحام خان کی اس حرکت کو اسلامی اقدار کی توہین قرار دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر “اِن” رہنے کے لیے ریحام خان کی اچھوتی حرکت، سر پر رومال اور چہرے پر داڑھی کے ساتھ تصویر ٹویٹر پر اپلوڈ کر دی۔ ریحام خان کی اس حرکت سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔ کسی نے اسے اسلامی اقدار کی توہین قرار دیا تو کئی ریحام خان کو سنجیدگی اختیار کرنے اور ڈپریشن کی دوا لینے کا مشورہ دینے لگے۔ریحام جب پاکستان میں تھیں تب خود بھی قبائلی علاقوں کا روایتی برقعہ پہن کر تصویریں اور ویڈیوز بناتی رہی ہیں۔