ڈی پی او جھنگ شاکر حسین داوڑ کی سربراہی میں جھنگ پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ

Published on July 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,111)      No Comments

جھنگ ( ماصل خان سے ) ڈی پی او جھنگ شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر جھنگ پولیس نے ضلع بھر میں ناجائزاسلحہ برداروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 9 تا 11 بجے دن جنرل ہولڈ اپ ناکہ جات لگائے۔دوران ہولڈ اپ جھنگ پولیس نے مختلف مقامات سے 8 اشتہاریوں سمیت 15 کس ملزمان گرفتار کرلئے. 2 عدد پسٹل، 1 عدد گن اور 110 گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی نیز مختلف مقامات سے غیر نمونہ، بلا نمبر پلیٹس اور مشکوک 177 عدد موٹرسائیکلز بھی بند کئے گئے. پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题