افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکہ، 19 افراد ہلاک

Published on July 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

جلال آباد: (یواین پی) افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکہ، 19 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں سکھ کمیونٹی کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے ہسپتال کے افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہوا۔ دھماکے کے بعد آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے افغان صدر سے ملنے کے لیے آنے والے سکھ اقلیت کو نشانہ بنایا، تاہم کسی بھی گروہ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes