بھارتی فوج نے ایک ماہ میں 33 کشمیریوں کو شہید کر دیا

Published on July 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

سری نگر: (یواین پی) مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ ماہ 3 کمسن لڑکوں سمیت 33 افراد بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی انتہا، گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 3 کمسن لڑکوں سمیت 33 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ قابض فوج کے جبر و تشدد سے 236 افراد زخمی ہوئے، بھارتی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران 176 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فورسز نے 22 مکانات کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy