ان لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جنہوں نے نوازشریف کو گالیاں دیں: نثار

Published on July 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

ٹیکسلا(یواین پی)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں ان لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جنہوں نے نوازشریف کو گالیاں دیں۔میڈیا کے مطابق ٹیکسلا میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے سچ بات کرنے کی طاقت دی ہے، سینے پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں جھوٹ نہیں بولتا، منافقت نہیں کرتا، وفاداریاں بھی نبھاتا ہوں اور مخالفتیں بھی نبھاتا ہوں اور کسی سے ہچکچاتا نہیں، کبھی کسی مخالف کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کی، مسلم لیگ میرے خون میں شامل ہے لیکن میری ٹانگ اندر سے کھینچی گئی۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پارٹی میں شامل لوگوں سے پوچھا جائے کہ وہ مجھ سے دشمنی کیوں کررہے ہیں، نوازشریف بتائیں میں نے ان کے ساتھ کون سی بے وفائی کی، ماضی میں جنہوں نے نوازشریف کو گا لیاں دی آج انہیں ہی پارٹی ٹکٹیں دی گئیں، میں نے کون سے ایسے بیا ن دئیے اور میں کب پارٹی کے ساتھ کھڑا نہیں رہا ، میں نے صرف یہ کہا کہ عدلیہ اور فوج سے مت لڑو اور میرے بیان کو بتنگڑ بنا دیا گیا ، میں ایک ہی راستہ لیتا ہوں اور میں نے اپنا راستہ لے لیا ہے آج کہتے ہیں نثار اکیلا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ میرے لیے اللہ کافی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog