پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لئے تاریخی قربانیاں دی ہیں بلاول بھٹو 

Published on July 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے فرزند اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاوْس کراچی سے ٹھٹھہ ایک بڑی ریلی کی شکل میں پہنچے تو پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں حاجی علی حسن زرداری، پیپلزپارٹی ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن، الیکشن کے اعلان سے قبل پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے شیرازی برادران جن میں سید اعجاز علی شاہ شیرازی،ریاض علی شاہ شیرازی، سینیٹر سسئی پلیجو، جام اویس گہرام جوکھیو، سمیت سینکڑوں کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا،یہ پہلا موقعہ ہے کہ ٹھٹھ میں بے نظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن مہم کے سلسلے میں عوام کا وہ جوش و خوروش اور جم غفیر نظر نہیں آیا جو محترمہ کے دورے کے موقعے پر نظر آیا کرتا تھا، اپنے انتخابی دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹھٹھہ کی عوام نے میرا شاندار استقبال کرکے میرا دل ہی جیت لیا ہے ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور میں شہیدوں کے مشن کو پورا کرونگا انہوں کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لئے تاریخی قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کے جس طریقے سے پیپلز پارٹی نے غریب عوام کو پہلے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ دیے تھے انشااللہ اب بھی کامیاب ہوکر غریب لوگوں میں فروٹ کارڈ تقسیم کرینگے جو پاکستان کے ہر ایک یونین کونسل کی عوام میں تقسیم کیے جائینگے ، انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی پوزیشن مضبوط ہے جبکہ ٹھٹھہ اور سجاول ڈسٹرکٹ پیپلزپارٹی کے قلعے ہیں۔ انہوں مذید کہا کہ میں نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز ٹھٹھ کے تاریخی، قدیم اور بزرگان دین کے شہر سے کیا ہے انہوں نے کہا کے مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوگی اور سندھ کے تمام مسائل ہم حل کریں گے،انہوں نے ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کھڑے ہونے والیشمس النساء میمن، ریاض شاہ شیرازی،حاجی علی حسن زرداری، جام گہرام جوکھیو کو ووٹ دیکر کامیاب کرنے کا واعدہ لیا، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ناراض کارکنان کو شیرازی برادری کے حوالے سے کہا کے مجھے نہیں پتہ میں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ صحیح ہے یا غلط مگر میں نے فیصلہ کردیا ہے ،اور اب آپ عوام کا تعاون چاہیے جب مجمع سے ایک کارکن نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے آٹھ سالا دور اقتدار میں سندھ کے عوام کو کچھ نہیں ملا تو بلاول بھٹو مسکرا دیئے اور کارکنوں نے مذکورہ شخص کو مجمع سے غائب کروا دیا اس موقعے پر انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیریں رحمان،مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، سید قائم علی شاہ موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog