پانی کی کمی سے فصلوں کی پیداوار میں کمی کا خدشہ

Published on July 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

اسلام آباد (یوا ین پی) ملک بھر میں پانی کی قلت سےزرعی شعبہ متاثر، مونگ، ماش، مرچ ، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سے اہم فصلوں کے اہداف کا حصول مشکل ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے گنے کا پیداواری ہدف 68.157 ملین ٹن، چاول 6.9 ملین ٹن، مکئی 5.3 ملین ٹن اور کپاس کا ہدف 14.37 ملین گانٹھ مقرر کیا ہے، لیکن پانی کی قلت کے مسائل کے باعث اہداف کا حصول مشکل ہے۔ تاجر رہنماء اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر ملک سہیل حسین نے ایک بیان میں کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے مونگ، ماش، مرچ اور ٹماٹر وغیرہ کی فصلوں کو بھی خطرات لاحق ہیں کیونکہ کئی مقامات پر پیداوار میں کمی 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، برف باری اور بارش میں کمی اور پانی کے ضیاع نے صورتحال کو تشویشناک بنا دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes