پاک افغان سرحدپرایف سی کی کارروائی،5سمگلرزگرفتار،اسلحہ ،منشیات برآمد

Published on July 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

نوشکی(یواین پی)پاک افغان سرحدی علاقے کلی زین دین میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہو ئے 5 سمگلرزکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اورمنشیات برآمدکر لیں ہیں۔میڈیاکے مطابق کمانڈنٹ ایف سی کرنل اظہرعلی شیراز نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ا فغانستان سے پاکستان میں داخل ہونیوالی2گاڑیاں زیرتحویل ہیں۔پاک افغان سرحدی علاقے کلی زین دین میں ایف سی نے کارروائی کر تے ہو ئے 5سمگلرزکوگرفتارکرلیاگیا۔ان کے قبضہ سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اورمنشیات برآمد ہو ئیں ہیں۔گرفتاری کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکارزخمی ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme