لاہور (یواین پی)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے ، پوش علاقوں سمیت دیگر آبادیوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ،مال روڈ ، جیل روڈ ، ایبٹ روڈ ، لکشمی چوک ،دھرمپورہ ، غازی آباد ، کینال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جبکہ داتا دربار ، موہنی روڈ اور راوی روڈ کے علاوہ غازی پورہ ، دھرم پورہ میں بھی بارش زور وں پر ہے ۔ اس کے علاوہ پوش علاقوں علامہ اقبال ٹاﺅن، فیصل ٹاﺅڈ اور گارڈ ٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔