شہباز شریف کی تیسری بیوی کا دھماکہ خیز انکشاف

Published on July 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

لاہور(یواین پی) ایک بہت بڑا انکشاف ہوا ہے کہ مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب دو نہیں بلکہ تین بیگمات کے شوہر نامدار ہیں۔ جی ہاں میاں شہباز نصرت شہباز اور تہمینہ درانی ہی کے نہیں بلکہ ایک اور خاتون کے بھی مبینہ طور پر شوہر ہیں جو حال ہی میں خبروں کی زینت بھی بنی رہیں۔شہباز شریف کی تیسری بیوی کے بارے میں یہ بڑا انکشاف ایک سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کیا اور کہا کہ جناب میا ں صاحب کی تیسری منکوحہ عاصمہ حامد ہیں۔جی ہاں یہ وہی عاصمہ حامد ہیں جو سابق وزیر قانون زاہد حامد کی بھتیجی ہیں اور جن کو پنجاب حکومت کے اختتام سے صرف دو روز قبل ہی صوبہ کی ایڈوکیٹ جنرل بنایا گیا تھا۔ یوں پہلی خاتون ایڈوکیٹ جنرل ہونے کا اعزاز ان کے کھاتے میں آیا تاہم نگراں حکومت نے آتے ہیں انھیں رخصت کیا۔شہباز شریف نے انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی میں دو بیگمات نصرت اور تہمینہ کا ذکر کیا ہے تاہم عاصمہ کا نہیں کیا اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ انکشاف درست ہے تو اسکی بنیاد پر شہباز شریف کی گردن پر مستقبل میں آرٹیکل62،63 کی تلوار چل سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme