خوبرو 20 سالہ پائلٹ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

Published on July 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

ویلنگٹن(یواین پی) آج کل نیوزی لینڈ کی ایک 20سالہ خوبرو پائلٹ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے لیکن یہ حسینہ ایسی جگہ جہاز اڑاتی ہے کہ جہاں جاتے ہوئے مردوں کا پِتہ بھی پانی ہو جاتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 20سالہ ایمی برن نامی یہ لڑکی محض 16سال کی عمر میں پائلٹ بن گئی تھی اور تب سے سیاحوں کے لیے مخصوص پروازیں اڑا رہی ہے۔ یہ وہ سیاح ہوتے ہیں جو ملک میں موجود خوفناک آتش فشاں دیکھنے آتے ہیں اور ایمی انہیں جہاز میں ان آتش فشاﺅں کے اوپر لے کر جاتی ہے جہاں سے آتش فشاں پہاڑوں کا ابلتا لاوا دیکھا جا سکتا ہے۔ایمی اپنے انسٹاگرام پر اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے جہاں اسے اب تک 20ہزار سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔اس نے یہاں اپنے 4سیٹوں والے چھوٹے طیارے سے بنائی گئی آتش فشاﺅں کی ویڈیوز بھی شیئر کر رکھی ہیں۔ ایمی کا کہنا ہے کہ ”میرا والد بھی پائلٹ تھا اور انہیں دیکھ کر مجھے بھی بچپن ہی سے پائلٹ بننے کا شوق تھا۔ یہ جینز مجھ میں میرے والد کی طرف سے ہی آئے ہیں کہ مجھے انجن، جہاز اور گاڑیاں وغیرہ بہت پسند ہیں۔میں کم عمری میں ہی جب انجن کی آواز سنتی تھی تو یہ مجھے موسیقی کی طرح لگتی تھی۔ میں شاید اکیلی خاتون پائلٹ ہوں جو سیاحوں کو آتش فشاں پہاڑوں کی سیر کراتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ مزید خواتین بھی اس شعبے میں آئیں۔“

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes