پاکستان میں پہلی مرتبہ طاقتور کو کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان

Published on July 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

لوئر دیر: (یواین پی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بڑے ڈاکو اب اسمبلیوں میں نہیں بلکہ جیلوں میں جائیں گے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، انہوں نے جائیداد چھپانے کیلئے جھوٹ بولا۔ پارلیمنٹ میں ہم نے ایشو اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کو ان کے پاس بھیجو، مگر کچھ نہ ہوا، پھر جب اللہ تعالیٰ کی پکڑ آئی پاناما کے انکشاف ہو گئے۔ نواز شریف کے بیٹے نے کہا کہ الحمداللہ یہ ہمارے فلیٹس ہیں جو اب تک نہیں بول رہے تھے۔ میں 1998ء سے ان فیلٹس کی بات کر رہا تھا لیکن کوئی سننے والا نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ ہم نے 1998ء میں انگلینڈ شریف فیملی کے فیلٹس کے خلاف مظاہرے کیے کیونکہ ہماری قوم کا پیسہ باہر گیا، انہوں ملک کا پیسہ لوٹا اور محلات بنائے۔عمران خان نے کہا کہ ادارے مفلوج ہو جائیں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں۔ پاکستان برصغیر میں سب سے آگے تھا لیکن کرپشن کے کینسر نے ملک کو دیمک کی طرح کھا لیا ہے، آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog