ٹھٹھہ ضلع کو بھی وڈیرا شاہی نظام نے تباہ کردیا؛منصور احمد میمن

Published on July 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 605)      No Comments

ٹھٹھہ (حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں وڈیرا نظام کے خلاف پی ایس 77 پر نامزد آزاد امیدوار منصور احمد میمن کی جانب سے ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس، پریس کانفرنس میں آزاد امیدوار منصور احمد میمن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے پچھلے چالیس سالوں سے پورے پاکستان کی طرح ٹھٹھہ ضلع کو بھی وڈیرا شاہی نظام نے تباہ کرتے ہوئے عام عوام کی چھوٹی چھوٹی ضرورتون سے لیکر صفائی کے نظام، پانی کے نظام، بے روزگاری سمیت قانون کی بالادستی کو قائیم کرانے کے بجائے اپنے مفادات کی حاصلات کو ترجیع دی ہے، جس کے باعث ٹھٹھہ جلع کی عام عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئی ہے، انکا مزید کہنا تھا کے میں ٹھٹھہ شہر کا باعزت شہری ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری بھی ہوں مجھے اس سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہین تھا، مگر پچھلے چالیس سالون سے وڈیرا شاہی نظام کی وجہ سے بگرتے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئی عام عوام کی تکالیف دؤر کرنے اور انکے بنیادی حقوق دلوانے کے لیئے میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے میں اس پریس کانفرنس کے ذریع ٹھٹھہ کی باشعور عوام کو اپنا منشور بتانا چاہتا ہون کے میرے منشور میں ٹھٹھہ ضلع کی عوام کو انکے بنیادی حقوق جس میں کے ڈی اے سے پینے کے پانی سمیت، صفائی، صحت، اپنے حلقے میں پبلک پارک، پبلک لائیبرری، بچوں کی سیر تفریع کے لئے چلڈرین پارک، بے روزگار عوام کے لیے روزگار، بیوپاریوں کے جائیز حقوق کو تحفط دینے، پکے روڈ، پکی گلیاں، چائلڈ لیبر والے بچون کے لیے شام اور رات میں خصوصی اسکولز بنانا، عورتوں کے تحفط کے لیے اسیمبلی میں تجویزیں دینا، ٹھٹھہ ضلع کے سرکاری محکموں مین بھرتی ہوئی کرپشن کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھٹھ ضلع سے وڈیرا شاہی نظام کو ہمیشہ کے ختم کرکے عام عوام کا راج قائیم کرنا ہے، میں اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑ رہا ہوں جس کے باعث شاید میں نسل در نسل لڑنے والوں کی طرح شاطر دماغی سے باتین نہیں کرسکتا، مگر عام عوام کے مسائل کے حل کے لیے اسیمبلی سمیت کسی بھی پلیٹ فارم پر جانا پڑہا تو میں ہرگز پیچھے نہین ہٹونگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes