لاہور(یواین پی)نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ سیکنڈل میں گرفتار نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر چھاپہ مار کر اہم کاغذات سمیت 2 لیپ ٹاپ اور 5 موبائل فون قبضے میں لے لئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے ٹیم نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار فواد حسن فواد کے گھر کی تلاشی لی،نیب کی ٹیم نے سابق پرنسپل سیکرٹری کے گھرسے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے ۔میڈیا کے مطابق فوادحسن فوادکے گھرسے 2لیپ ٹاپ اور5موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گئے اس کے علاوہ فوادحسن فوادکے بیگ سے 30سے زائدیوایس بیزبھی قبضے میں لی گئیں، جن کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گ