اسلام آباد(یواین پی )معروف ماہر علم نجوم آغابہشتی نے مختلف ٹی وی چینلز میں پروگراموں کے دوران پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے حساب سے نوازشریف جیل جائیں گے اور ان کی بیٹی کو بھی سزا ہو گی جبکہ ان کے داماد کیپٹن صفدر کو بھی سزا سنائی جائے گی اور ان کیلئے کافی مشکلات ہوں گی جبکہ ن لیگ کیلئے بھی پریشانیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔آغابہشتی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نوازشریف بچ جائیں گے سزا ہر حال میں ہو گی ، الزامات ان پر ثابت ہوں گے اور بہت سی مشکلات آئیں گی ۔آغا بہشتی کا کہناتھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر 25 جولائی کو ہی ہوں گے اور ایک دن بھی آگے یا پیچھے نہیں ہو گا ۔آغابہشتی کی جانب سے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوئی اور گزشتہ روز احتساب عدالت نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزائیں سان دی ہیں جبکہ جرمانہ بھی کیا گیاہے ۔