نواز شریف اور مریم نواز کا جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان

Published on July 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

لندن: (یواین پی) ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ مریم نواز کا جمعہ کے روز وطن واپسی کا اعلان، 25 جولائی کو بڑی عوامی عدالت لگے گی۔ایک اور جمعہ ایک اور بڑی خبر، نواز شریف اور مریم نواز نے جمعے کو وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 13 جولائی کو وہ اور نواز شریف وطن روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو بڑی عوامی عدالت لگے گی، ابھی تو میں جیل جاؤں گی، کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا احتساب مشرف دور میں بھی ہوا، پرویز مشرف بھی نوازشریف کیخلاف کچھ ثابت نہ کرسکے۔ برطانیہ نے ٹرسٹ ڈیڈ کو درست قرار دیا، فیصلہ مفروضات پر مبنی ہے۔ نوازشریف کو نشانہ بنایا گیا، نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، نوازشریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں۔ ڈاکٹروں نے امید دلائی ہے کہ والدہ کو چند روز میں ہوش آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس جبر اور ظلم کے باوجود مسلم لیگ ن ابھی بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انشاءاللہ مجھے نظر آرہا ہے کہ الیکشن میں فتح بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔ میرا قصور یہ ہے کہ میں پاکستان کی ان بیٹیوں میں سے ہوں جو اپنے ملک میں سویلین بالادستی دیکھنا چاہتی ہیں۔ اس لیے میں اپیل کرتی ہوں پاکستان کی ہر بیٹی سے کی جمہوریت کی سپاہی بنے اور ووٹ کو عزت دو کے جھنڈے تلے جمع ہوں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ذمہ داری ذاتی ذمہ داری سے بڑھ کر ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کا الیکشن سیل عالمی مبصرین کو الیکشن مانیٹر کرنے کی دعوت دے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes