کراچی،عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے243 میں شاندار ریلی

Published on July 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے چیئرمین عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے243کے علاقے حکیم سعید گراؤنڈ سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حلقہ پی ایس 102 کے نامزد امیدوار ارسلان تاج گھمن نے کی۔ ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج گھمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی سیاسی لیڈر کا نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے۔ جب اس سوچ نے یہ فیصلہ کرلیا کہ ن لیگ کے لیڈر کرپٹ ہیں تو انہیں انجام تک پہنچا کر دم لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی منزل فلاحی ریاست کا حصول ہے۔ ہم ملک میں امن و امان اور انصاف کا راج چاہتے ہیں۔ ن لیگ کے خلاف آنے والا فیصلہ ن لیگ کے لیڈروں کے لیے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کا درجہ رکھتاہے۔ جھوٹ بول بول کر عوام کو بے وقوف بنانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ آج منہ چھپانے کے لیے بھی ن لیگ کو مناسب جگہ میسر آنا محال ہے۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو دی جانے والی سزا ؤں میں سے صرف ایک کا اعلان ہوا ہے۔ عوام کو مبارک ہو کہ انہیں لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچے۔ تحریک انصاف ملک کو چوروں سے پاک صاف کردے گی۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes