مانسہرہ(یواین پی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم مانسہر ہ پہنچ گئی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔نیب ذارائع کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف پولیس کے تعاون سے مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ ان کی گرفتاری آج (اتوار کو) ہی متوقع ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سا بق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرمانسہرہ میں موجود ہیں اور اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے لئے وہ مختلف علاقوں میں ووٹ مانگنے کا کام کر رہے ہیں جبکہ کیپٹن (ر)صفدرکی مرکزی الیکشن آفس پر بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد کیپٹن (ر)صفدر نے اپنی قانونی ٹیم سے گرفتاری دینے کے حوالے سے مشاورت کی تھی۔