اسلام آباد(یواین پی) تربیلا ڈیم میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ ختم ہونے کے باعث ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا ہے ۔تربیلاکا انتہائی لیول 1550فٹ ہے جبکہ تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 1لاکھ 15ہزار کیوسک اور اخراج 1لاکھ 23ہزار کیوسک ہے،تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1386فٹ ہے۔ارسا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ ہے اور اس وقت پانی کی سطح 11سو22فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050فٹ ہے اورڈیم میں 8لاکھ 59ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجودہے۔اسی طرح چشمہ جھیل میں پانی کی سطح 644فٹ ہے اورچشمہ کے مقام پر پانی کا ذخیرہ 1لاکھ 81ہزار ایکڑ فٹ ہے،پانی کی آمد 1لاکھ 87ہزار 900کیوسک جبکہ اخراج1لاکھ 90ہزار کیوسک ہے۔