لاہور: (یواین پی) لاہور میں شوبز کے معروف فوٹو گرافر بلال سعید نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گئے۔ ہلاکت کی خبر سن کر ان کے برادرنسبتی نے بھی خودکشی کر لی۔ایس پی صدر معاذ ظفر کے مطابق شوبز فوٹوگرافر بلال سعید اسلام آباد سے آئے ہوئے اپنے برادرنسبتی کے ساتھ گزشتہ رات بحریہ ٹاؤن میں ایک ڈانس پارٹی میں گئے جہاں پر نشے کی زیادتی کے باعث ان کی حالت خراب ہو گئی۔ بلال کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ان کی ہلاکت کی خبر سن کر ان کے برادرنسبتی ارش خان نے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متوفین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہیں۔