بھارت نے کشمیری رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کرا دیے

Published on July 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

مظفر آباد (یواین پی) بھارت کا ایک اور گھناؤنا روپ، اپنے خلاف اٹھنے والی آوازیں دبانے لگا۔ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے جھوٹا واویلہ کر کے کشمیری رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کرا دیے۔بھارت کی سوشل میڈیا پر اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام اور ملک میں مسلمانوں پر مظالم کا معاملہ اٹھانے والوں کے اکاؤنٹ بند کرانے کیلئے ٹویٹر انتظامیہ کو خط، سینکڑوں کشمیری رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیے گئے۔ ٹویٹر حکام کو درخواست انڈین ڈیفنس سائبر ایجنسی کی جانب سے دی گئی۔واضح رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آوازوں کو ہی نہیں دبا رہی بلکہ بھارتی ریاستی دہشتگردی پر بات کرنے والے پاکستانی رہنماؤں کی فہرست بھی ٹویٹر انتظامیہ کو بھجوائی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog