سرفراز کیساتھ ہاتھ نہ ملانے کا واقعہ بے دھیانی میں ہوا، میکسویل

Published on July 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

لاہور: (یواین پی) آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے فائنل میچ میں شکست کے بعد قومی کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر وضاحت دے دی،کھلاڑی کا کہنا ہے ایسا جان بوجھ کر نہیں بے دھیانی میں ہوا، انہوں نے ٹویٹر پیغام میں پاکستانی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کی شاندار جیت کیساتھ اختتام پذیر ہونے والے فائنل کے اختتام پر حسب روایت دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا، قومی کپتان سرفراز احمد نے آل راؤنڈر گلین میکس ویل کی جانب ہاتھ بڑھایا تو وہ بغیر مصافحہ کیے چلتے بنے، کھلاڑی کے اس عمل پر تنقید ہوئی تو انہیں بھی وضاحت دینا پڑی۔ٹویٹر پیغام میں میکس ویل کہنا تھا کہ ایسا بے دھیانی میں ہوا،ب وہ سرفراز احمد کو ہوٹل میں ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ ہاتھ ملا سکیں، انہوں نے سیریز جیتنے پر شاہینوں کو مبارکباد بھی دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes