جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے ‘منگنی’ کرلی

Published on July 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

اوٹاواا(یواین پی) کینیڈا کے پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کر لی۔نیوز ویب سائٹ ٹی ایم زی کے مطابق 24 سالہ پاپ اسٹار نے بہاماس ریزورٹ میں 21 سالہ ہیلی بالڈ ون کو پروپوز کیا اور اس موقع پر ان کے سیکیورٹی اسٹاف نے ریسٹورنٹ کے اسٹاف سے اپنے موبائل فون بند رکھنے کو کہا۔اگرچہ جسٹن اور ہیلی بالڈ ون کی جانب سے اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی تاہم بیبر کے والدین بیٹے کی خوشی آن لائن منا رہے ہیں۔بیبر اور بالڈ وین ماضی میں بھی ساتھ رہے ہیں تاہم جسٹن بیبر کی گرل فرینڈ سلینا گومز سے الگ ہونے کے بعد وہ وہ حال ہی میں دوبارہ ملے۔ بالڈ ون نے ٹی وی کے علاوہ کئی شوز اور میوزک ویڈیوز کے لیے کام کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes