نئی دہلی(یواین پی) بھارت میں جیپ اور لاری کی ٹکر کے نتیجے میں5 افراد ہلاک جبکہ13 زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست کیرار کے علاقے اوپالہ میں اس وقت پیش آیا جب18 افراد پر مشتمل ایک جیپ سامنے سے آنے والی تیز رفتار لاری سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں 5 افرادمو قع پر ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔واضح رہے کہ زخمی میں ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔