ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار، آج دائر کئے جانے کا امکان

Published on July 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے فیصلے کیخلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف اپیلیں خواجہ حارث کی جانب سے تیار کی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے وکالت ناموں پردستخط کر دیئے ہیں۔نواز شریف کی واپسی اور اپیلیں دائر کرنے سے متعلق وکلاءسے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ قانونی ٹیم نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ دس روز میں پاکستان واپس نہ آئے تو ریلیف ملنا مشکل ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اپیلوں کو جواز بنا کر خود اسلام آباد آنا چاہتے ہیں، وکلاءاپیلیں دائر کرنے کےلئے نوازشریف کے گرین سگنل کے منتظر ہیں، ہدایات ملتے ہی نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی جائیں گی۔ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی کاپیاں پہلے ہی ملزمان کے حوالے کی جا چکی ہیں، احتساب عدالت نے گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog