سپریم کورٹ،این اے 146 سے ن لیگ کے امیدوار زاہدحسین الیکشن کی دوڑسے باہر

Published on July 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے این اے 146 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار زاہد حسین کو الیکشن لڑنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے ن لیگ کے امیدوار زاہد حسین کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2002 میں آپ نے کہا کہ گریجویٹ ہوں،2004 میں کراچی سے ایف اے کا سپلیمنٹری امتحان دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیوں نہ ملزم کےخلاف فوجداری کارروائی کی جائے،وکیل اشتراوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل نے ڈھاکا سے ایف اے کیا ہے۔اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا رانا زاہد سارے جہاں میں پھرتا رہا ہے؟،ایف اے ڈھاکاسے کیا،پھرکراچی سے پھرپنجاب یونیورسٹی اوربلوچستان سے؟۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق بلوچستان کا رزلٹ کارڈ اورنگزیب ملنگی کا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے این اے 146 سے ن لیگ کے امیدوار رانا زاہد کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈگری والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme