جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان قومی یکجہتی فورم نے جدہ میں ایک سمینار منعقد کیا جسکا عنوان پاکستان کی قومی یکجہتی میں پاکستانی میڈیا کا کردار سمینار کے مہمان خصوصی جرنلسٹ فورم کے چئیرمین امیر محمد خان جبکہ صدارت پاکستان قونصلیٹ کے پریس اتاشی ارشد منیر نے کی ۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے یکجہتی فورم کے بانی چئیرمین ریاض حسین بخاری نے صحافت کے اعلی معیار پر پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ۔اور توقع ظاہر کی کی جسطرح پی جے ایف سے منسلک پاکستانی میڈیا کے نمائیندے ملک عزیز کی نیک نامی کیلئے کام کرتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی صحافی اسی محب وطنی کا مظاہرہ کریں ۔مہمان ِخصوصی امیر محمد خان نے یکجہتی فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ جرنلسٹ فورم کے تمام اراکین پاکستان کمیونٹی اور پاکستان کی خدمت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنے اندر تحمل کے جذبے کو ابھارینگے تو عوام بھی انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے مخالف کی بات بھی تحمل سے سنینگے۔ انہوں نے کہا مجھے صحافت سے وابستہ ہوئے چالیس سال کا عرصہ ہوچکا ہے میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ میڈیا کی آزادی کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فورم کے اراکین کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وہاں مظالم کی مذمت کرتے ہیں ۔ تقریب کے صدرقونصل پریس پاکستان قونصلیٹ
ارشد منیر نے کہا کہ اس وقت ملکوں میں امن و امان ۔۔و ترقی کا دارومدار میڈیا پر پر کہ وہ عوام کو کس طرف لے جاتا ہے۔ تقریب سے جرنلسٹ فورم کے صدر شاہد نعیم ۔۔جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور۔ جماعت اسلامی کے اعجاز ایوان ۔تحریک انصاف کے صدر جدہ احمد بشیر۔ پی پی پی کے چیف آرگنائزر تصور چوہدری۔ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین چوہدری محمد افضل جٹ جٹ انٹرنیشنل فیڈریشن کے چیئرمین خالد چاھل ۔عوامی نیشنل پارٹی کے نوشیرواں خٹک۔۔مسلم لیگ ن کے انصر گھمن۔۔کشمیر کمیٹی کے رکن راجہ زریں نے بھی خطاب کیا۔