افغان امن کیلئے عالمی علما کانفرنس 26 جولائی سے شروع ہوگی

Published on July 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

ریاض (یواین پی ) سعودی عرب میں افغانستان میں امن کے لئے دو روزہ عالمی علماء کانفرنس چھبیس جولائی سے ہو گی۔اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی اور سعودی عرب کے زیر اہتمام کانفرنس میں 100 سے زائد علماء شریک ہوں گے۔جدہ میں قائم او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس جدہ اور مکہ میں ہو گی۔بیان میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes