مظفرآباد (یواین پی) مظفرآباد کے نواحی علاقے بانڈی سماں میں رہائشی مکانوں کو آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاک ہوگیا۔مظفرآباد کے نواحی علاقے بانڈی سماں میں رہائشی مکان کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کے شعلوں نے قریب کے مزید 3 مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ عملے کی روایتی سستی اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہ پایا جاسکا، جس کی وجہ سے دوسرے گھروں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واضح رہے کہ مظفرآباد میں آگ لگنے کے واقعات معمول کی بات ہے لیکن فائر بریگیڈ کا غیر تربیت یافتہ عملہ اور ضروری سازوسامان کی کمی سے شہریوں کو اکثر بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔